الحمدللہ زیادہ تر یوسیز میں ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر نکل رہی ہیں، دوست احباب ارکان و کارکنان اپنے کام چھوڑ کر قائد کوہسار محمد سفیان عباسی کی مسلسل انتخابی مہم چلا رہے ہیں الحمدللہ روزانہ کی بنیاد پر سپورٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حالات میں حیران کن حد تک بہتری آ رہی ہے اپنے تو اپنے سیاسی مخالفین بھی اعتراف کر رہے ہیں کے گذشتہ ادوار میں جماعت اسلامی کے صرف جلسے بڑے ہوا کرتے تھے لیکن اب زمانہ بدل گیا ہے خود قائد کوہسار محمد سفیان عباسی حلقے میں موجود ہیں اور ہر جگہ پہنچ رہے ہیں ۔
مہم میں فیصلہ کن تیزی لانے کے لیے لوگ مری ، کوٹلی ستیاں اور ہر یونین کونسل سے اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں اور خواہش مند ہیں، فیلڈ ورکر خواتین و حضرات رابطے کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر کام کرنے والے احباب بھی کسی سے کم نہیں ہر وقت اور ہر آن اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں یاد رکھئیے کے ووٹ کا حق صرف عوام کے پاس ہے کسی سیاسی بازی گر اور حلقے میں موجود کسی سیاسی کھڑپینچ کے پاس ہر گز نہیں انشاءاللہ مستقبل عوام کا ہے مستقبل ترازو کا ہے
آپکی آج کی ایفرٹ تگ و دو اور محنت ان چور لیٹروں اور ملک و قوم کا مستقبل تباہ کرنے والوں کی سیاسی موت ہے آئیے اپنے اور اپنی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے قائد کوہسار محمد سفیان عباسی کے ہاتھ مضبوط کریں ترازو کے نشان کو گھر گھر پہنچائیں اور حلقے میں موجود ایک ایک فرد کے دل و دماغ پر دستک دیں ۔ - Posted on : 15-January-2024
جمعیت علما اسلام کے امیدواران کی انتخابی کمپئین کا آغاز۔۔
امیدوار براۓ قومی اسمبلی پروفیسر زبیر عباسی اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ارشد محمود عباسی کی کمیپئن کی افتتاحی تقریب ۔۔
بھوربن میں ارشد محمود عباسی کی رہائشگاہ پر منعقد ھوئ ۔۔
الیکشن مھم کو تیز کرنے اور اور ڈور ٹو ڈور کمپئین کرنے کا فیصلہ۔۔
علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات کا بھر پور ووٹ اور سپورٹ کا اعلان اور ساتھ مل کر کمپپئن چلانے کا عزم ۔۔ - Posted on : 14-January-2024