دختر تلہ گنگ محترمہ خالدہ بلوچ حلقہ پی پی 24 سے مضبوط امیدوار ہیں لاوہ کی عوام کی فل سپورٹ خالدہ بلوچ کے ساتھ ہے۔پی پی چوبیس کا ٹکٹ انشاءاللہ خالدہ بلوچ کو ہی ملے گا اور بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی - Posted on : 08-September-2023
لاوہ تلہ گنگ ۔امیر جماعت اسلامی تحصیل لاوہ حافظ عبد الروف صاحب بجلی کے بلوں کےخلاف لیٹی میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی یوسی لیٹی کے امیر ملک طارق صاحب اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔ - Posted on : 04-September-2023
مہنگائی کیخلاف احتجاج کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ میں جماعت اسلامی کے امیدوار برائے PP-24 ملک محمد خان اور دیگر عہدیداران کی اہم پریس کانفرنس
جماعت اسلامی ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام پر ہونے
والے مظالم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے
جماعت اسلامی تلہ گنگ کے رہنماؤں ملک محمد خان ، مقبول حسین اور فیصل شہزاد نے تلہ گنگ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت ملک کی واحد جماعت ہے جو عوام پر ہونے والے مظالم پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرا رہی ہے ۔ جماعت اسلامی چاہتی ہے کہ عوام جماعت اسلامی کے سائے تلے اپنے حقوق کےلئے باہر نکلے ۔ عوام اگر از خود باہر نکلی تو 9مئی جیسے واقعات ہو سکتے ہیں جو جماعت اسلامی کسی صورت نہیں چاہتی ۔ ہم پرامن احتجاج پر یقین رکھتے ہیں ۔ بجلی کے ظالمانہ بل غریب آدمی کیسے دے گا ۔ لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ دو اگست کو ملک میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی ۔ عوام چاہے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو وہ اس کال پر لبیک کہے تاکہ حکومت ایسے ظالمانہ فیصلوں سے بعض رہ سکے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن ہو اور عوام کےلئے آسانیاں پیدا ہوں ۔ بلاشبہ لوگ ہم کو نوٹ دیتے ہیں ان کو پتہ ہے کہ ان کا پیسہ ویلفیئر کے کاموں پر ہی لگے گا ۔ لیکن لوگوں کو جب اپنے ووٹ کی طاقت کا پتہ چلے تو وہ ووٹ بھی ہمیں ہی دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے اور نگران حکومت کے ارکان کہیں بھی نظر نہیں آ رہے ۔ جماعت اسلامی رہنماؤں نے بنوں سمیت دہشت گردی کے واقعات میں پاک فوج اور پولیس نوجوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار بھی کیا ۔ - Posted on : 03-September-2023
امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی چوبیس رہنما پاکستان پیپلز پارٹی آمنہ ملک کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہونے لگا ہے حلقہ بھر سے لوگ جوق در جوق ان کے قافلے میں شمولیت کررہے ہیں اور آمدہ الیکشن میں انکی سیاسی پوزیشن مضبوط دکھائ دے رہی ہے لاوہ میں بھی گٹال برداری کے ملک اسود علی خان نے دوستوں کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی - Posted on : 02-September-2023
This is exactly what I was looking for. hanks for writing! - Posted on : 12-September-2014
Congrats and plz do remember 4 village Pahdri - Posted on : 14-May-2013